خضدار ۔سیاسی رہنماء عبدالصمد کرد نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:49

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) سینئر سیاسی رہنماء عبدالصمد کرد نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔شمولیتی کا اعلان انہوں نے بی اے پی کے مرکزی رہنماء وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمد درانی سے ملاقات اور ایک مختصر تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر بی اے پی کے رہنماؤں سردار عزیز محمد عمرانی، سردار بلند خان غلامانی، بشیر احمد جتک، سکندر ہنینا، شاہجہان عمرانی، علم دین، عبدالقدیر بھوتانی، محمد انور غلامانی و دیگر موجود تھے۔

بی اے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماء عبدالصمد کرد کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ کئی دھائیوں سے سیاست کے میدان کار زار میں ہیں اور عوامی نمائندگی کرتے ہوئے ہمیشہ ان کے فلاح بہبود و ان کی خوشحالی کے لئے جدوجہد کی، آج میں بی اے پی اس لیئے شمولیت اختیار کررہاہوں کہ میں آغا شکیل احمد درانی کی عوام دوستی ان کی جانب سے عوام کے مدعا کو صحیح معنوں میں سمجھ کر ان کے لئے جدوجہد کرنے کے عمل نے بے حد متاثر کیا۔

(جاری ہے)

بی اے پی میں یہی وہ میری سیاست کے آغاز کی بنیادی وجہ ہے اور انشاء اللہ یہ سیاسی رفاقت ایک جذبے کے تحت ہمیشہ جاری و ساری رہیگی۔ بی اے پی کے مرکزی رہنماء وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمد درانی نے کہا کہ میں اپنی پوری پارٹی کی جانب سے سیاسی ورکر سیاسی رہنماء عبدالصمد کرد کو بی اے پی میں شمولیت پر ویلکم کہتاہوں اور انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کی شمولیت سے ہمیں ایک مخلص سیاسی رہنماء اور دوست ملاہے، یقیناًً اس سے بی اے پی خضدار میں مذید فعال ہوگی اور پارٹی پیغام کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکے گا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے خضدار سمیت پورے بلوچستان میں عوام کی فلاح بہبود کے لئے جس طرح کے اقدامات عمل میں لائے ہیں اس کی نظیر ماضی کے ادوار میں نہیں ملتی ہے ۔آئندہ بھی ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کی اسی طرح خدمت اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں