خضدار ٹریفک حادثے پر ایم پی اے میریونس عزیز زہری کا اظہارِ افسوس

جمعہ 11 جون 2021 23:46

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) خضدار ٹریفک حادثے پر ایم پی اے میریونس عزیز زہری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس کا حادثہ دلخراش واقعہ ہے، غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں،بھلونک واقعہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہونا کسی سانحہ سے کم نہیںزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاء گو ہوںانہوں نے کہا کہ لیویز فورس، پولیس، ایف سی و دیگر سیکورٹی فورسز وانتظامی اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا اطمینان بخش ہیڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، ایدھی رضاکار اور الغنی ویلفیئر ٹرسٹ و عام شہریوں کا امدادی کاموں میں حصہ لینا خدمات کی اعلیٰ مثال ہے دعاء گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب عطاء فرمائے انہوں نے کہا کہ ایسے حادثات کے تدارک کے لئے این ایچ اے شاہراہوں کی حالت درست بنانے پر توجہ دے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں