لیویز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، خضدار سے چوری گاڑی باغبانہ سے برآمد

پیر 13 مئی 2024 19:05

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) خضدار لیویز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خضدار جعفر آباد سے چوری کی گئی گاڑی باغبانہ سے برآمدکرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خضدار جعفرآباد سے ایک *Mira* کار گاڑی چوری ہوئی تھی جسکی رپورٹ مالک نے پولیس صدر تھانہ خضدار میں درج کی تھی۔

(جاری ہے)

خضدار لیویز ایس ایچ او باغبانہ شاہد اسلم اور ایس ایچ او صدر تھانہ پولیس عبدالحق نوتانی ، لیویز انچارج باغبانہ عبدالمالک رند نے خفیہ اطلاع پر باغبانہ ایریا میں چھاپہ مار کر کاروائی کرکے *Mira* گاڑی کو برآمد کرلی۔

تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوئے تھے ملزمان کی تلاش جاری ہیں انہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ علاوہ ازیں خضدار لیویز اورپولیس نے اظہار عزم کیا کہ ضلع خضدار اورگرد و نواح میں امن و امان میں خلل ڈالنے والے چوری ڈکیتی و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائیگی اور کسی سے رعائیت نہیں برتی جائے گی۔ خضدار صدر تھانہ پولیس خضدار جعفرآباد سے گاڑی کے چوری کے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں