کوٹلی‘پولیس اور آرمی کا مشترکہ آپریشن‘ مشکوک مہران کار سے دوران تلاشی اسلحہ بر آمد‘ ملزم گرفتار‘ مقدمہ درج

منگل 19 جولائی 2016 13:28

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جولائی ۔2016ء) پولیس اور آرمی کا مشترکہ آپریشن مشکوک مہران کار سے دوران تلاشی اسلحہ بر آمد ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطا بق الیکن میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس اور آرمی کی مشتر کہ ناکہ بندی کے دوران دھمول روڈ پر کو ٹلی شہر کی طرف سے آنے والی مہران کا رنمبرZK482کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو اس میں سوار محمد وسیم ولدمحمد عالم ساکن تھاتھی کرتوٹ سے تیس بور پسٹل اور بھاری مقدار میں روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف15ضمن (دو)A-Aکے تحت مقد مہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی جب کے نمائندہ ،،اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔

(جاری ہے)

19 جولائی ۔2016ء ،، سردار محمد نصیر کو ایڈیشنل ایس ایچ او مرید شاہ نے بتایا کے الیکشن کا موسم ہے پولنگ والے دن تک اسی طرح شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی جاری رہے گی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی مختلف مقامات سے ایس ایچ او تھانہ کوٹلی چوہدری شہزاد نے ہمراہ نفری کاروائی کرتے ہوئے بجلی کے پولوں اور دیگر شاہرات پر نصب انتخابی بینر جھنڈے اتار کر تھانے ضبط کر دئیے جبکہ راج محل میں آرمی رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ بھی کیا گیا -

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں