آزاد کشمیر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی طرف سے لگائے جانے والے ناروا ٹیکسزکومستردکردیا

جمعہ 18 جنوری 2019 17:00

کوٹلی اے جے کے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) آزاد کشمیر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس مقامی ریسٹ ہائوس میں منعقد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت مرکزی صدر ابرار عباسی نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینئر نائب صدر چوہدری محمد یونس ،سیکرٹری جنرل سردار عظیم خان ،سرپرست اعلیٰ سردار زرین عباسی،جنرل سیکرٹری ملک کبیر،ممتاز احمد،ملک منیر،راجہ ریاض آف بنڈلی،ملک قدیر کے علاوہ ایسوسی ایشن کے جملہ عہدیداران ،ممبران اور پیٹرول پمپ مالکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء نے متفقہ طور پر حکومت کی طرف سے لگائے جانے والے ناروا ٹیکسز لے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں یکسر مسترد اور ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں