اسسٹنٹ کمشنرزسب ڈویژن میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر کوٹلی

جمعہ 26 اپریل 2024 14:25

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سید نسیم عباس نے اسسٹنٹ کمشنر زکو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی سب ڈویژن میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک حادثات میں جانی نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔وہ جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ایس ایس پی میر محمد عابد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے سمیت بدوں روٹ پرمٹ،بدوں فٹنس سرٹیفیکیٹ گاڑیوں کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی گئی جبکہ سپر داری پر حاصل کی گئی گاڑیوں کی واپسی بھی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور انتظامیہ اور پولیس یہ ذمہ داری پوری کرے گی اور کسی کوئی بھی شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں سے گی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی چوہدری نعیم اختر، اسسٹنٹ کمشنر نکیال قااضی وسیم، اسسٹنٹ کمشنر سہنسہ سہیل بشیر، اسسٹنٹ کمشنر چڑہوئی نزاکت حسین، اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ تنویر السلام، انفارمیشن آفیسرشوکت علی ملک،سٹی ٹریفک انسپکٹر افتخار حسین نے شرکت کی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں