شہریوںکوصاف ستھراماحول مہیاکرنا ہماری ذمہ داری ہے ،راجہ محمدرزاق

گلوبل وارمنگ عالمی مسئلہ ہے کم کر کے نسلوںکے مستقبل کومحفوظ بنایاجاسکتاہے ،شہری پانی کے ضیاع کوروک کراہم قومی فریضہ میںاپناکرداراداکریں،ڈی جی ماحولیات آزاد کشمیر

جمعہ 20 جولائی 2018 16:50

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) ڈائریکٹرجنرل ماحولیات راجہ محمدرزاق نے کہاہے کہ شہریوںکوصاف ستھراماحول مہیاکرنا ہماری ذمہ داری ہے گلوبل وارمنگ عالمی مسئلہ ہے گلوبل وارمنگ میںکمی سے ہی ہماری آئندہ نسلوںکے مستقبل کومحفوظ بنایاجاسکتاہے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیںشہری پانی کے ضیاع کوروک کراہم قومی فریضہ میںاپناکرداراداکریںضلع کوٹلی میںقائم فلٹرپلانٹس اورٹیوب ویلز کے پانی کے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری قائم کردی ہے جو48گھنٹے کام کریگی جس میںپانی کے ٹیسٹ اگلے چوبیس گھنٹوںمیںکنفرم ہوجائیںگے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی ہدائت پرایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میںقائم کردہ کمیٹی شہرمیںقائم پانی کے مختلف ذخائرسے پانی کے نمونے لے کرلیبارٹری میںٹیسٹ کروائے گی پانی اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت ہے جس کے بغیرزندگی کاتصورناممکن ہے پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے معاشرے کے ہرفردکوکرداراداکرناہوگامحکمہ صحت،محکمہ پبلک ہیلتھ،میڈیانمائندگان لوگوںکوپانی ابال کراستعمال کرنے کے حوالے سے لوگوںمیںآگاہی پیداکریںہم سب نے مل کراپنی زمین کوآلودگی سے پاک کرناہے درختوںکی کٹائی روک کراورکثیرتعدادمیںپودہ جات لگاکرقدرتی ماحول کوبچانے کے لیے ہمیںکرداراداکرناہوگاقدرت سے لوگوںکاتعلق حقیقی معنوںمیںجوڑکرآئندہ نسلوںکے لیے ماحولیات کومحفوظ بنائینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے دورہ کوٹلی کے دوران پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہائوس میںمحکمہ صحت،محکمہ پبلک ہیلتھ،محکمہ لوکل گورنمنٹ اورمیڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات شفیق عباسی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات سردارمحمدادریس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردارارشد،ایکسین پبلک ہیلتھ اشتیاق مغل،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ،ایکسین عمارات مرزارضوان شبیر،پراجیکٹ منیجرلوکل گورنمنٹ بابرمنہاس،میڈیانمائندگان ودیگربھی موجودتھے۔

ڈائریکٹرجنرل ماحولیات راجہ محمدرزاق نے کہاکہ گریٹرواٹرسپلائی سکیم کے مکمل ہونے سے شہریوںکوصاف ستھرااورصحت افزاپانی میسرہوگا ادارہ تحفظ ماحولیات ماحول کوصاف ستھرابنانے کے لیے اقدامات اٹھارہاہے محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی پرقابوپانے کے لیے اپنے تمام سٹیک ہولڈرزکے اشتراک سے آلودگی پیداکرنے والے عوامل کے خلاف جاری اقدامات کومزیدبہتراورفعال بنادیاہے میڈیاعوامی شعورکے لیے ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کے ذریعے لوگوںمیںاپنے ماحول کے تحفظ کااحساس پیداکرنے کے لیے اپناکرداراداکرے ماحولیاتی آلودگی پیداکرنے والے عناصرکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی انہوںنے کہاکہ ضلع کوٹلی کے اندرکسی بھی کریش پلانٹ کوبدوںاجازت کام نہیںکرنے دیاجائے گاماحولیات کودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوںپرکام کررہے ہیںشہری پانی ابال کراستعمال کریںاورمیڈیکل سٹوروںسے پانی کوصاف کرنے والی گولیاںاستعمال کریںڈائریکٹرجنرل ماحولیات نے کہاکہ شہری بھی قرب وجوارکے چشموںکاپانی ٹیسٹ کروانے کے لیے لیبارٹری سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیںہیپاٹائٹس اے اورای کے خاتمہ کے لیے صاف پانی کااستعمال یقینی بناکر اس موذی مرض سے چھٹکاراحاصل کیاجاسکتاہے اس موقع پرایکسین پبلک ہیلتھ اشتیاق مغل نے کہاکہ شہریوںکوصاف پانی کی فراہمی کے لیے پانی کادورانیہ آٹھ گھنٹے سے بڑھاکربارہ گھنٹے تک کردیاہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ نے کہاکہ مون سون کی وجہ سے ندی نالوںکاپانی چشموںمیںگرنے کی وجہ سے پانی آلودہ ہونے کی صورت میںشہری پانی ابال کرپئیں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں