پریس فائونڈیشن کی ممبر سازی میں آسانیاں لانے کا مطالبہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 19:30

کوٹلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) پریس فائونڈیشن صحافیوں کی فلاح و بہبودکے لیے قائم کیا گیا ،صحافیوں کو بلاتفریق اور آسان طریقہ کار سے ممبر شپ جاری ہو نی چاہیے ،موجودہ پریس فائونڈیشن کی ممبر شپ کا طریقہ کاردرست نہیں ۔

(جاری ہے)

یونین آف جرنلٹس آزاد کشمیر کے ترجمان سردار عبدالرحمان خان نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے آئینی ادارہ پریس فائونڈیشن کی طرف سے ممبر شپ کے لیے اختیار کیا گیا طریقہ کار درست نہیں ہے اسے ٹھیک کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں