محکمہ برقیات کوٹلی نے بھاری بوگس بل عوام کوتھما دئیے

سب ڈویژنل آفس کے باہر محکمہ برقیات کوٹلی کی لوٹ مار سے عاجز صارفین کی لائنیں لگی ہیں

پیر 17 دسمبر 2018 17:33

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) محکمہ برقیات کوٹلی کے میٹر ریڈر اور لائن مین شہریوں کوہزاروں روپے کے بوگس بل تھما کر خود رسک الاؤنس کے حصول کیلئے ہڑتال پر چلے گے ۔ کوٹلی میں گزشتہ چھ ماہ سے بغیر ریڈنگ کے بل جاری کرنے کی شکایات ہیں ۔ میٹر ریڈر بغیر ریڈنگ کئے اندازے سے بل جاری کرتے ہیں ۔ بعض دفعہ کمپیوٹر سیکشن میں بیٹھا عملہ لیجر اور بل کی تیاری کے دوران بھی غلطیاں کرتا ہے اور ریڈنگ کم یا زیادہ کر کے صارفین کو پریشان کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بھی شنید ہے کہ محکمہ برقیات ایک پالیسی کے تحت شہریوں کو چند ماہ ریڈنگ سے کم بل بھیجتا ہے ۔میٹر پر یونٹس کی تعداد بڑھا کر دوتین ماہ مہنگے ترین ٹیرف پر بل دے کر شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے ۔ گزشتہ روز محکمہ برقیات کوٹلی کے آفس کے باہر متعدد صارفین نے صحافیوں کو بتایا کہ انھیں چند ماہ ریڈنگ سے کم بل ملے ۔ جو ہزار بارہ سو کے تھے ۔پھر چند ماہ سے پانچ ہزار ، سات ہزار اور آٹھ ہزار کے بل ملے۔ وہ سب جمع کروا دئیے تو اب کی بار ایڈوانس یونٹس ڈال کر بل بھیجے گے ۔یعنی میٹر پر ریڈنگ کم ہے اور بل زیادہ ۔ محکمہ برقیات کوٹلی کی اس لوٹ مار سے عاجز صارفین کی سب ڈویژنل آفس کے باہر لائنیں لگی ہیں ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں