ہائے آٹا،کھوئی رٹہ کئی دنوں سے آٹا نایاب انتظامیہ خاموش آٹا سپلائی ڈپو سے بھی آٹا غائب

جمعرات 12 مارچ 2020 15:27

ْکھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2020ء) ہائے آٹا،کھوئی رٹہ کئی دنوں سے آٹا نایاب انتظامیہ خاموش آٹا سپلائی ڈپو سے بھی آٹا غائب کھلی مارکیٹ میں دوکانوں پر بھی آٹا غائب عوام خستہ حال لوگوں کے گھروں میں بھوک کا راج مارکیٹ میں صرف وی آئی پی آٹا مہنگے داموں دستیاب لوگ خستہ حال اے سی مزے میں اور باقی انتظامیہ خاموش تماشائی انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی ہوا مگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا گودام والوں کی چاندنی ہے محکمہ بھی من پسند افراد کو نوازتا ہے جس دن آٹا آنا ہوتا ہے اپنوں پہ نوازشات باقی لائن میں لگ کے آٹا لینے لگے چھوٹے دوکانداروں نے شکایت کی ہے بڑے ڈیلروں کی دوکانوں پر آٹا فراہم کیا جاتا ہے جبکہ غریب دوکاندار ان سے مارکیٹ ریٹ پر خریدتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو ان سے مہنگے داموں ملتا ہے جس کا چونا براہ راست خریدار کو پہنچتا ہے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے چند بڑے تاجروں کو نوازنے کی خاطر جان بوجھ کر آٹا مہنگا کیا جاتا ہے بڑے تاجر من پسند ریٹ لگا کر لوگوں کا جوس نکالتے ہیں اور مال بناتے ہیں اے سی کھوئی رٹہ کو تو کبھی کسی گودام پر چھاپہ ما ر کر آٹا اور چینی مارکیٹ میں لانے کی فرصت نہیں ملی جبکہ عام آدمی اور چھوٹے دوکاندار کو تو قیمت لگا کر بیچا جاتا ہے کھوئی رٹہ انتظامیہ کو ابھی تک معاملے کی نزاکت جاننے اور صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کی فرصت نہیں مل سکی ہے لوگ خوار ہو رہے ہیں آٹا دستیاب بھی نہیں اور جو VIPآٹا مارکیٹ میں ملتا ہے اس کی قیمت سن کر بھوکھے کی بھوک اڑ جاتی ہے انتظامیہ لوگوں کی خادم ہوتی ہے جبکہ یہاں کی انتظامیہ لوگوں کی خواہشات کو کچل کر ان پر راج کرنے آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں