کوٹلی ،موضع بڑالی کے محلہ بل موہڑہ میں بکریوں میں انٹیروٹاکسیمیا اور مویشیون میں منہ کھر سے بچائو کی حفاظتی ویکسین کی گئی

ہفتہ 16 مارچ 2024 16:30

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء)سکریٹری لائیوسٹاک کوٹلی کے زیر اہتمام موضع بڑالی کے محلہ بل موہڑہ میں بکریوں میں انٹیروٹاکسیمیا اور مویشیون میں منہ کھر سے بچائو کی حفاظتی ویکسین کی گئی اور حسب ضرورت ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زمینداروں سے اپیل کی گئی کہ موسمی اعتبار سے جانوروں کو حفاظتی ویکیسن لازمی کروائیں۔

زمینداروں کو یہ ہدایت کی گئی کہ مقامی ٹوٹکوں استعمال کرنے سے اجتناب کریں پرندوں اور جانوروں کو مہلک بیماریوں سے بچائو کا واحد حل حفاظتی ویکیسن(حفاظتی ٹیکی) ہیں۔ویکسین جانوروں کی قوت مدافت میں اضافہ کرتی ہے اور انہیں صحت مند رکھتی ہیدودھ اور گوشت کی اچھی پیدوار کے لیے اپنے قیمتی مویشیوں کو حفاظتی ویکسین کروائیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں