کھوئی رٹہ ،وزیر صحت آزاد کشمیر کی کھلی کچہری ،عوام کے مسائل سنے،حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے

پیر 22 اپریل 2024 20:15

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثارانصر ابدالی نے کھوئی رٹہ میں کھلی کچہری لگائی اور عوام کے مسائل براہ راست سنے،اور حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں حلقہ وادی بناہ کے کونے کونے سے معزز شہری تشریف لائے اور پانی،بجلی،صحت،شاہرات،تعلیم،جنگلات،مال، تجاوزات،رشوت ستانی،ٹریفک کے متعلق لوگوں کی شکایات وزیر حکومت تک پہنچائیں۔

وزیرصحت عامہ نے لوگوں کی شکایت پر ایک پٹواری کو شہری سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے رشوت لینے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی کو پٹواری معطل کرنے کا حکم دیا۔ کچہری میں محکمہ برقیات کی طرف سے ٹرانسفارمر مرمتی کے نام اسی ہزار چندہ لینے کی شکایت پر سخت نوٹس لیا۔ اور برقیات کے افسران کو شام تک رقم لوگوں کوواپس کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیرصحت نے مختلف مسائل حل کرنے کے لئے مختلف کمیٹیاں بھی بنائیں۔

وزیرصحت نے جنگلات کے رقبہ پر نو تعمیر شدہ مکان مسمار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر صحت نے آئی ٹی کو تحصیل کا ریکارڈ کا کام تین ہفتوں میں مکمل کرنے،جنگلات اور محکمہ زراعت کو ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کی تفصیل فراہم کرنے محکمہ صحت کو غیر قانونی میڈیکل سٹور بند،شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کی ہدایت دی،کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیر صحت نے کہا کہ عوام کا نمائندہ ہوں اور عوام کے مسائل حل کروانا میری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تین ڈویژن ہیڈکوارٹرز پر پمز لیول کے تین ہسپتال بنائیں گے۔ حلقہ میں60 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کرواچکا ہوں۔ مزید ترقیاتی کام جاری ہیں۔وزیرصحت نے مجموعی طور پر محکموں کی کارگردگی کو سراہا۔انہوں نے آئندہ کھلی کچہری لگانے لے متعلق عوام کی رائے لی تو سب آئندہ بھی ایسی ہی کچہریاں لگانے کا مطالبہ کیا۔کچہری میں صدر کے مشیر چوہدری محمد فاروق،چئیرمین ٹاون کمیٹی راجہ قیصر اقبال،چئیرمین زکوتہ وسیم مصطفائی،ہی آر او چوہدری رئیس اے سی تنویرالاسلام،ایس ایچ او چوہدری مہتاب اسلم،صدر پریس کلب توقیر خان،سابق صدر پریس کلب اظہر ملک بھی موجود تھے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں