جنگلات کے روبہ جات پر قبضے کے وقت متعلقہ محکمے خاموش رہتے ہیں جس سے قبضے ہورہے ہیں،چیئرمین احتساب بیورو

اتوار 21 اپریل 2024 12:50

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ نے ضلع کوٹلی کا ایک روزہ دورہ کیا ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونے والے فنڈز،کام کے معیار،محکمہ مال،جنگلات،برقیات اور ترقیاتی اداروں کی پرفارمنس کی جانچ لی۔ شہریوں سے براہ راست محکموں کے متعلق شکایات بھی سنیں۔کزشتہ پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں چئیرمین احتساب بیورونے محکمہ آثار قدیمہ سے ضلع کوٹلی میں تاریخی مقدمات کو محفوظ بنانے کے حوالے سے اٹھائے اقدامات،منصوبوں کے لئے سرکاری فنڈنگ اور کام کی رپورٹ طلب کی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مرمت و رنوویشن وغیرہ کے لئے ملنے والے فنڈز اور ان کے مصرف کی تفصیل بھی احتساب بیورو کو فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

چئیرمین احتساب بیورو نے جنگلات کے رقبہ جات پر تجاوزات اور غیر قانونی قبضے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تین محکموں مال،پولیس اور جنگلات کو مل کر فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا جنگلات کے روبہ جات پر قبضے کے وقت متعلقہ محکمے خاموش رہتے ہیں جس سے قبضے ہورہے ہیں اور جنگلات کا رقبہ سکڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کی جائے کہ کس افسرو اہلکار کے دور میں قبضے ہوئے،اس نے قبضہ روکنے کے لئے کیا کارروائی کی۔

چئیرمین احتساب بیورو نے سڑکات کی تعمیر میں معیار کے مطابق کام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں میں سنئیر افسر خود کام کا معیار چیک کریں-غیر معیار کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو پے منٹ روکیں۔انہوں نے کہا کہ نئی سڑکوں کیساتھ بروقت شولڈر نہ بننے سے سڑک پانی کے باعث فوری خراب ہو جاتی ہے۔بلکلاں رنگڑ کالونی روڈ جون تک مکمل کروا کر رپورٹ کریں۔

بگاہ روڈ کی ناقص تعمیر کی شکایت آئی ہے دوبارہ کام کروا کر رپورٹ کریں۔ ایس ای شاہرات امجد شاہ نے بتایا کہ کوٹلی نکیال،ریاں تتہ پانی روڈ کے شولڈر ز رہتے ہیں ان پر کام جاری ہے۔ چئیرمین بیورو نے کہا کہ تصریحات کے مطابق اخراجات کریں۔ دیکھ کر ایک ایک پیسہ خرچ ہونا چاہئے۔ چئیرمین احتساب بیورو نے کوٹلی ڈویلمنٹ اتھارٹی کی آمدن،اخراجات،بجٹ میں عدم توازن،ترقیاتی سکیموں،پرانی و نئی ہاوسنگ سکیموں کے مطابق تفصیل پوچھی۔

انہوں نے الاٹمنٹ کی تفصیل بھی طلب کی،ریور گارڈن میں چودہ سال سیدرخواست گزاروں کی طرف سے جمع کرائی رقومات کی تفصیل،ملازمین کی تعدادسمیت دیگر ریکارڈ بھی بیورو کو مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ چئیرمین احتساب بیورو نے محکمہ برقیات کو بجلی چوری روکنے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی انھیں بتایا گیا کہ اس وقت لائن لاسسز 44% ہیں جس میں انتظامی،ٹیکنیکل اور چوری شامل ہے۔

چئیرمین نے ٹیکنیکل سٹاف حفاظتی کٹس یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے بجلی چوری کے حوالے سے ایریا کے لائن سپرنڈنڈنٹ اور لائن مین کی تفصیل مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے برقیات کے افسران سے کہا کہ اپ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرائیں۔ چئیرمین احتساب بیورو نے جنگلات کے رقبہ پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ کے متعلق مختلف شکایات پر جنگلات کے افسران سے ان کا موقف سنا اور غیر قانونی تعمیرات رکوانے کے لئے ان کی طرف سے کی گئی کارروائی کی تفصیل طلب کی۔

انہوں جن جن افسران و اہلکاروں کی دور میں قبضے ہوئے ان کی بھی تفصیل طلب کی تاکہ ذمہ داروں کس تعین کیا جاسکے۔ چئیرمین احتساب بیورو نے میونسپل کارپوریشن کوٹلی کے ملازمین،بجٹ اور آمدن کے متعلق بریفنگ لی۔ انہوں لاری اڈہ کی نیلامی کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پر بلدیہ کی طرف سے عملدرآمد کرانے میں تاخیر کوادارے کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔

انہوں نے بلدیہ کے سربراہ سے جب اڈہ استعمال ہورہا ہے پچھلا سارا ریکارڈ بیورو کو مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ چئیرمین احتساب بیورو نے کوٹلی ہاوسنگ سکیم کی تفصیل بھی طلب کی کہ اس میں کل کتنے رہائشی گھر ہیں،کمرشل ایریا اور الاٹمنٹ کتنی ہے رہائشی گھر کمرشل بننے پر بلدیہ نے کیا ایکشن لیا۔انہوں نے ضلع کونسل کی آمدن اور اخراجات پر بھی تفصیل لی۔

چئیرمین احتساب بیورو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکمے کرپشن کے خاتمے میں احتساب بیورو سے تعاون کریں تاکہ ہمیں سخت ایکشن لینے کی ضرورت نہ پڑے۔ جزا و سزا کا تصور نہ ہوتو گھر گھر اور اولاد اولاد نہیں رہتی۔ کرپشن پر اٹھانا آخری اپشن ہے۔ افسران کرپشن پر معزرت خواہانہ رویہ کو ختم کریں۔ریاست کی بہتری کے لئے کام کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر راجہ محمد اکمل خان،ڈائریکٹر راجہ فیاض خان،ڈپٹی کمشنر سید نسیم عباس،ایس ایس پی میر محمد عابد،مئیر بلدیہ چوہدری محمد تاج،چئیرمین ضلع کونسل چوہدری عبدالغفور جاوید،ایس ای سردار مبشر سرفراز،ایس ای شاہرات سید امجد شاہ،ایکسین ملک ابصار،ایکسئن مرزارضوان شبیر،ایکسئین ظہیر احمد،ایکسئین یاسر بشیر،اسسٹنٹ کمشنر نعیم اختر چوہدری،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عامر زیب،چیف آفیسر بلدیہ راشد چوہدری،چیف آفیسر کے ڈی اے ملک ممتاز،محکمہ جنگلات کے افسران عمران صادق ملک، ساجد ندیم،اکرم سبحانی،ثمر اقبال،انفارمیشن آفیسر شوکت علی ملک،تحصیلدار خالد کبیر اور دیگر بھی موجود تھے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں