کھوئی رٹہ جیپ کھائی میں جاگری دوافراد ہلاک 5زخمی

اتوار 25 فروری 2007 12:53

کھوئی رٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25فروری2007 ) کھوئی رٹہ کے نواحی علاقہ میں کوٹلہ سے کرجائی جانے والی جیپ حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں دوافراد موقع پر ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ایک کی حالت نازک ہے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی ریفر کردیاگیا جیپ موڑکاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھوئی رٹہ کے نواحی علاقہ گیائیں گلی میں جیپ نمبر اے جے کے 3656 گہری کھائی میں جاگری موقع پر دوافرادہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے جیپ کوٹلہ سے کرجائی جارہی تھی راستہ میں گیائیں گلی کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری ہلاک ہونے والوں میں رائیل ولد اکرام قوم مغل محمد عمران ولدوحید قوم مغل موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے جن میں زاہد ولد تنویر اشفاق ولد اکرام محمد اشفاق عرف پولہ جبکہ دوافراد کے نام معلوم نہیں ہوسکے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی ریفر کردیا گیا ہے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں