قرآنی تعلیمات پر عمل ہی ہمیں مسائل کی دلدل سے نکال سکتا ہے‘علامہ عبدالحمید قادری

جمعہ 4 جولائی 2014 16:35

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء)قرآنی تعلیمات پر عمل ہی ہمیں مسائل کی دلدل سے نکال سکتا ہے ماہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے ہمیں صدقہ ، خیرات ، زکوةٰ اور فطرانہ کے ذریعے غرباء و مساکین کی بڑھ چڑھ کر مدد کر نا ہو گی ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت جموں و کشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ عبدالحمید قادری رکن آبادی نے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ رمضان المبار ک کی آمد کے ساتھ ہی قرآن پاک کی تلاوت کا عمل تیز ہو جاتاہے اور یہ حسین عمل اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا ذریعہ ہے کیونکہ رمضان المبارک اور قرآن پاک کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور قرآن پاک اسی ماہ مقدس میں نازل ہوا ہمیں بکثرت ذکر الہیٰ میں مشغول رہ کر اللہ کا قرب حاصل کر نے سعی کرنا ہو گی علامہ عبدالحمید قادری نے مزید کہا کہ قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم موجودہ مصائب اور پیش آمدہ مسائل کی دلدل سے نکل سکتے ہیں ہمیں صدقہ ، خیرات ، زکوةٰ اور فطرانہ کے ذریعے غرباء و مساکین کی بڑھ چڑھ کر مدد کر نا ہو گی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں