موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،چوہدری محمد رفیق نےئر

پیر 16 مارچ 2015 16:12

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا مفاد پرست سیاست دانوں نے لوٹ مار اور کرپشن کی انتہا کر رکھی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں تحریک انصاف کا آزاد کشمیر میں قیام کا مقصد مجاوروں اور مفاد پرست ٹولے سے عوام کی جان چھڑانا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما امیدوار اسمبلی و سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے الیکشن کمیشن فی الفور دھاندلی کی اس کوشش کو روکے نوٹس نہ لیا گیا تو تحریک انصاف کے کارکنان سرکاری وسائل کو روکنے کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے مخالفین جتنے مرضی حربے استعما ل کر لیں 29 مارچ کو چوروں ، ٹھگوں اور ضمیر فروشوں کا یوم حساب ہو گا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کواس عظیم فتح سے کوئی بھی نہیں روک سکتا انھوں نے کہا کہ اس وقت ریاست کے تمام وسائل بیر سٹر سلطان کے خلاف استعما ل ہو رہے ہیں مجید کے اشاروں پر ناچنے والے سرکاری ملازمین اپنا بولیا بسترا گول کر لیں جلد ان کو گھر بھیج دیں گے سرکاری ملازمین کو یرغمال بنانا مجید حکومت کا وطیرہ ہے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیف الیکشن کمیشن نوٹس لیں مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر صحت نے کہا کہ عمران خان او ر بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں پی ٹی آئی پاکستان آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے عوام کی فلاحی ترقی کے لیے کوشاں رہے گی موجودہ حکومت کرپٹ اور دھاندلی کی پیداوار ہے جس نے پاکستان کی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور ان کے مینڈیٹ کو چوری کیا جس کو کسی بھی صورت حکومت کرنے کا حق حاصل نہیں عوا م کو دھوکہ دے کر اقتدار حاصل کیا گیا پاکستان کی خوشحالی ہی تحریک انصاف کا عزم ہے نواز ، زرداری کے سارے حواری میرپور آ جائیں فتح نہیں حاصل کر سکتے حلقہ کھوئی رٹہ کے حوالہ سے انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا بری طرح استحصال کیا عوامی نمائندے ووٹ لے کر حلقہ سے غائب ہو جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ کشمیر میں نیا کشمیر بنا کر لوگوں کو سلب شدہ حقوق دلا کر رہیں گے موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں