دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 14 نومبر 2019 12:59

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد28300 کیوسک اور اخرج 65000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد8300 کیوسک اور اخراج8300 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد15800 کیوسک اور اخراج40000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد11800 کیوسک اور اخراج 5000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد80800کیوسک اور اخراج 74300کیوسک،چشمہ آمد68400 کیوسک اوراخراج 68000کیوسک، تونسہ آمد69000 کیوسک اور اخراج56700 کیوسک، پنجند آمد4900 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،گدو آمد 63600کیوسک اور اخراج 55000 کیوسک، سکھر آمد40400کیوسک اور اخراج12300 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد10700 کیوسک اور اخراج 2000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1507.83 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.795 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1191.35 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.809 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.060 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں