گندم کی کٹائی کے دوران تھریشرکی رفتارپرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت

جمعہ 16 اپریل 2021 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) ترجمان محکمہ زراعت نے گندم کی کٹائی کے دوران تھریشرکی رفتارپرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ زمیندار، کاشتکار، کسان گندم کی فصل کے اچھی طرح پک کرتیار اورخشک ہونے پر برداشت کے مراحل میں ضروری ہدایات اور سفارشات پر عملدرآمدیقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ تھریشر تیزچلنے سے گندم کے دانے ٹوٹ جاتے ہیں اورکم رفتار سے دانوں کے ساتھ گندم کے سٹوں کے ٹکڑے بھی نکل آتے ہیں لہذاتھریشرکی رفتارکومناسب رکھناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران گندم کے دانوں کو اچھی طرح ڈھانپ دیناچاہئے اور بیج کو ذخیرہ کرنے سے پہلے دھوپ میں بکھیرکراچھی طرح خشک کرلیناچاہئے تاکہ دانوں میں نمی کا تناسب 10فیصد سے زیادہ نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ دانوں کوہمیشہ نئی بوریوں میں ذخیرہ کرناچاہئے تاہم پرانی بوریوں میں دانے ذخیرہ کرنے سے پہلے بوریاں اچھی طرح جھاڑلینی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں