لاہور،کاشتکاروں کو اروی کی کاشت بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 19 مارچ 2024 12:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) محکمہ زراعت نے کاشتکار وں کو اروی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ کے ترجما ن نے کہاکہ اروی کی کاشت کے لئے زرخیز، اچھے نکاس والی میرازمین کا انتخاب کیاجائے تاکہ بہتر پیداوار کاحصول یقینی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار زمین کی بہترین انداز میں تیاری کےلئے کھیت میں 10 سے 15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اچھی طرح ہل چلائیں اور زمین کو بھربھراکرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب اروی کی کاشت کرنی ہو تو کھیت میں 4بوری سپر فاسفیٹ، ایک بوری امونیم نائٹریٹ فی ایکڑ ڈال کر ہل چلادیں۔ انہوں نے کہاکہ فی ایکڑ 750 سے 875کلوگرام بیج کااستعمال بہتر نتائج کا حامل ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ فصل کی کاشت کے لئے60 میٹر کی پٹڑیاں بناتے ہوئے 15 سے 20 سینٹی میٹر کے فاصلے پر 5سے 8سینٹی میٹر گہرا بیج اگائیں تاکہ اروی کی بمپر کراپ حاصل ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید مشاورت یا رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں