پی ٹی وی لاہورکے نئے جنرل منیجر سیف الدین نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

ْلاہور مرکز پہنچنے پر پی ٹی وی لاہور کے ملازمین کی طرف سے نئے جنرل منیجر کابھرپور استقبال

منگل 4 دسمبر 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز کے نئے جنرل منیجر سیف الدین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس سے پہلے وہ لاہور مرکز پہنچے تو پی ٹی وی لاہور کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور ملازمین نے ان کا ستقبال کیا۔ سیف الدین کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر ترین پروگرام پروڈیوسرز میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس سے پہلے پاکستان ٹیلی ویژن ملتان مرکز کے جنرل منیجر کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔پی ٹی وی ملتان کے جنرل منیجر کے طور پر انہوں نے اس شہر میں پی ٹی وی کو فعال کرنے خصوصا جنوبی پنجاب کی ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ سیف الدین کو حمید قاضی کی جگہ لاہور میں جنرل منیجر تعینات کیا گیا ہے جن کا تبادلہ اسلام آباد میں بطور جنرل منیجر پی ٹی وی ہوم کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں