گیس کی کمی کے باعث پاک ایران گیس و تاپی گیس لائن منصوبہ فی الفور مکمل کیا جائے‘شہباز اسلم

صنعتی شعبہ کو مسلسل گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹس

بدھ 12 دسمبر 2018 14:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے ایل این جی اینگروپلانٹ کی درستگی و مرمتی کام کے باعث 400ملین کیوبک فٹ گیس سسٹم سے نکل جانے پر صنعتی شعبہ کی 2دن تک 24گھنٹے گیس کی سپلائی بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ کو گیس کی فراہمی کی سپلائی بند رہنے سے گیس سے چلنی والی صنعتیں بند اور صنعتکاروں کو لاکھوں روپے نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ا س لیے صنعتی شعبہ کو مسلسل گیس کی سپلائی کی فراہمی کیلئے اور گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر پاک ایران گیس منصوبہ اور تاپی گیس لائن منصوبہ فی الفور مکمل کرنے کے اقدامات کیے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شہباز اسلم نے کہا کہ سی پیک روٹس پر صنعتی زونز کے قیام اور نئی صنعتوں کیلئے گیس کی ڈیمانڈ بڑھے گی اس لیے حکومت صنعتی شعبہ کو مسلسل گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے اور صنعتی شعبہ کو گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہ کر ملکی خوشحالی وترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں