رائیونڈ نجی سبزی منڈی مالکان کیخلاف مقدمہ درج ،

13اہم سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں

جمعہ 21 دسمبر 2018 15:05

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2018ء) نجی سبزی منڈی مالکان کی بے ضابطگیوں کے انکشاف پر مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ حرکت میں آگئی،نجی سبزی منڈی مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے مطابق 13اہم سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی سبزی منڈی کی تعمیر اور محکمہ زراعت کیساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی خبریں میڈیا پر نشر ہونے کے بعد مارکیٹ کمیٹی افسران حرکت میں آگئے جنہوں نے نجی سبزی منڈی مالکان کے خلاف 13اہم سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف تھانہ سٹی رائے ونڈ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے 30اگست 2011کو منظور کروائی گئی گرین فروٹ کمپنی کے مالکان نے سرکار کیساتھ کئے گئے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے جن میں پارکنگ کی جگہ پر دکانوں کی تعمیر کے بعد کروڑوں روپے میں غیر قانونی فروخت ،فلتھ ڈپو ،پینے کے صاف پانی ،بجلی کی سپلائی ،بنک،پلیٹ فارم کی جگہ پر 64غیر قانونی شیڈ تعمیر کرکے ان سے لاکھوں روپے پیشگی اورفی کس پانچ ہزار ماہوار بھتہ وصولی ،سیکورٹی کا ناقص انتظام، سبزی منڈی کی چار دیواری اور گیٹ کی عدم تنصیب ،صفائی کا ناقص انتظام،گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے راستوں کی عدم دستیابی،سیوریج کے ناقص انتظام،پختہ راستوں کی بجائے اینٹوں کے سولنگ سمیت دیگر مسائل شامل ہیں ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی تنویر خالد کی مدعیت میں گرین فروٹ کمپنی مالکان کے خلاف زیر دفعہ 384,420 مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی سبزی منڈی میں آڑھتیوں کو بلیک میل کرنا معمول کا حصہ ہے ،متعدد آڑھتیوں سے کروڑوں روپے وصول کرکے دکانوں کے مالکانہ حقوق نہیں دئیے گئے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقدمہ درج کروائے جانے کے بعد نجی سبزی منڈی پارکنگ کی جگہ پر قائم تقریبا 76دکانوں کو مسمار کیا جائے گا جن کی غیر قانونی فروخت سے کروڑوں روپے وصول کئے جاچکے ہیںذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ زراعت نجی سبزی منڈی کو اپنی تحویل میں لینے کی منصوبہ بندی میں مصروف عمل ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں