وزیراعلیٰ مریم نوازاورقائد محمد نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑسے انکے والد کی وفات پراظہار تعزیت، فاتحہ خوانی کی

جمعرات 2 مئی 2024 20:36

وزیراعلیٰ مریم نوازاورقائد محمد نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑسے انکے والد کی وفات پراظہار تعزیت، فاتحہ خوانی کی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پارٹی قائد محمد نواز شریف کے ہمراہ رہنماء مسلم لیگ (ن) اور ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ پہنچ گئیں-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف نے سائرہ افضل تارڑ سے انکے والد اور پارٹی رہنما افضل تارڑ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف نے افضل تارڑ مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سائرہ افضل تارڑ اور دیگر اہل خانہ کو دلاسہ دیا-قائد محمد نواز شریف نے سائرہ افضل تارڑ کو سر پر ہاتھ رکھ کر دلاسا اور صبر کی تلقین کی- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف نے مرحوم افضل حسین تارڑ کی عوامی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا - محمد نواز شریف نے کہا کہ افضل حسین تارڑ میرے دیرینہ دوست اور سرگرم پارٹی رکن تھی-افضل تارڑ صاحب نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی، دلوں میں رہیں گی-مسلم لیگ ن خاندان کی طرح ہے، پوری پارٹی افضل حسین تارڑ کی وفات پے رنجیدہ ہی-افضل حسین ایک سچے پاکستانی اور بہترین لیگی کارکن تھی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مرحوم افضل تارڑ قائد محمد نوازشریف کے بااعتماد اور وفاشعار ساتھی اور شفیق بزرگ تھے۔

(جاری ہے)

آمریت کا دور ہویا دور اقتدار، افضل تارڑ ہمیشہ وفادار ساتھی کی طرح پارٹی کیساتھ ڈٹے رہے۔افضل تارڑ کی سیاسی اور پارٹی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور پارٹی قائد محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کے مقامی کارکنان سے ملاقات کی-وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید، ممبر قومی اسمبلی منیبہ اقبال، ارکان پنجاب اسمبلی شاہد بھٹی، میاں عون انتظار بھٹی، میاں انتظار، بلال فارق، بابر حیات تارڑ، مظفر حسین تارڑ، احمد بخش تارڑ، مختار احمد خان بھی موجود تھی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں