gمال روڈ ریگل چوک پر فضائی آلودگی با رے آگاہی واک

جمعرات 2 مئی 2024 20:45

cلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) پی ڈی ایم اے پنجاب کے زیر اہتمام مال روڈ ریگل چوک پر فضائی آلودگی با رے آگاہی واک کی گئی۔ واک میں ایل ڈبلیو ایم سی سول سوسائٹی اور وکلا نے شرکت کی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا کہ مختلف سکولوں سے طلباء نے بھی آگاہی واک میں شرکت کی۔ واک کا مقصد فضائی آلودگی کے خاتمے بارے آگا ہی دینا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ماحول دوست اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کو جلانا سموگ اور فضائی آلودگی کا بڑا سبب ہے۔ سالڈ ویسٹ، ٹائرز ، پلاسٹک ، پولی تھین بیگ ، ربڑ اور چمڑا جلانے پر پابندی ہے۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور انڈسٹریل یونٹس کیخلاف بھی سخت کریک ڈاؤن ہو رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے ماحول دوست اقدامات بارے شعور بیدار کرتے رہیں گے۔ آگاہی واک میں وکلا نے بھی سرکت کی اور ان کا کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے اس اصول پر عمل پیرا ہو کر ہم آنے والے کل کو محفوظ کر سکتے ہیں۔ سموگ جیسی آفت سے نجات صفائی ستھرائی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں