زندہ برائیلر مرغی کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ

بدھ 1 جولائی 2020 21:55

زندہ برائیلر مرغی کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شہر کے بازاروں میں زندہ برائیلر مرغی کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد زندہ مرغی کی قیمت 176 روپے فی کلو اور مرغی کے گوشت کی قیمت 272 روپے فی کلو کی سطح پر دیکھتے ہیں۔ قیمت میں اضافے کی وجہ مرغی کی رسد میں کمی بتائی گئی ہے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 122 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں