جی سی یو میں عالمی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 20 جولائی 2018 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں شعبہ ریاضیات کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد ۔ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیوں کے دو سو سے زائد سکالرز نے ورکشاپ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کی،جبکہ اس کے ٹیکنیکل سیشنز سے کنگ فہد یونیورسٹی آف پٹرولیم اینڈ منرلز، سعودیہ عرب کے ڈاکٹر عبدا لرحیم خان،قطر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سفیر حسین خان اور جی سی یو شعبہ ریاضی کے چیئرپرسن ڈاکٹر مجاہد عباس نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں