ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر منظوم اختر کی یونیورسٹی ۱ٓف ایجوکیشن میں بطور رجسٹرارتقرری کی مخالفت کردی

منگل 23 اکتوبر 2018 13:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کے اسسٹنٹ پروفیسر مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر منظوم اختر کی یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں بطور رجسٹرار تقرری اورمدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کردی ،یونیورسٹی قواعد کے مطابق خود مختار ادارہ کے اکیڈمک ونان اکیڈمک افسران کو سرکاری جامعات میں ڈیپوٹیشن پرتعینات نہیں کیا جاسکتا،جبکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے وائس چانسلرو چیئرمین سنڈیکیٹ یونیورسٹی ۱ٓف ایجوکیشن لاہور کو تحریری طور پر فیصلہ سے ۱ٓگاہ کرتے ہوئے اس ضمن میںسروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ریگولیشن ونگ اورمحکمہ قانون پنجاب سے بھی قانونی رائے لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے وائس چانسلرو چیئرمین سنڈیکیٹ یونیورسٹی ۱ٓف ایجوکیشن لاہور کو تحریرکئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی ۱ٓف ایجوکیشن کے سروس رولز کی دفعہ 5 (6 )کے مطابق سپیشل سلیکشن کمیٹی صرف ایسے اکیڈمک و نان اکیڈمک افسران و اہلکاران کو یونیورسٹی ۱ٓف ایجوکیشن کی سروس میں شامل کرسکتی ہے جو کسی سرکاری ادارہ میں پہلے سے اسی سکیل و عہدہ پر تعینات ہوں لہٰذا اس قانون کے مطابق کسی خود مختار ادارہ کے ملازم کو یونیورسٹی ۱ٓف ایجوکیشن میں اسی سکیل و عہدہ پرملازمت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی راولپنڈی ایک خود مختار ادارہ ہے اسلئے حکومت پنجاب کے رولز ۱ٓف بزنس 2011 کے فرسٹ شیڈول کے کالم نمبر 4 کے مطابق اسکے ملازم گریڈ 19 کے اسسٹنٹ پروفیسر مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر منظوم اختر کواسی سکیل میںیونیورسٹی ۱ٓف ایجوکیشن ٹائون شپ کیمپس لاہورمیں بطور رجسٹرار تعینات نہیں کیا جاسکتا۔

لیٹر میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی ۱ٓف ایجوکیشن لاہور کی سنڈیکیٹ کے 55 ویں اجلاس میں اس ضمن میں پیش کردہ سلیکشن بورڈ اور سپیشل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات یونیورسٹی کے مجوزہ قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں۔انہوں نے بتایا کہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں بھی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نمائندوں نے یہ بات واضح کردی تھی کہ صرف کسی سرکاری ادارے کے اکیڈمک و نان اکیڈمک افسران و اہلکاران کو ہی یونیورسٹی آٓف ایجوکیشن میں اسی گریڈ و عہدہ پر ملازمت دی جاسکتی ہے خود مختار اداروں کے ملازمین کو نہیں۔

انہوں نے مذکورہ تقرری کی مخالفت کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو اس ضمن میں سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ریگولیشن ونگ اورمحکمہ قانون پنجاب سے بھی قانونی رائے لینے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں