لاہور سمیت پنجاب بھر میں پی ایم ایس افسران کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری

پنجاب بھر میں پی ایم ایس افسران بازوئوں پر کالی پٹیاں باندھ کر دفتری امور سر انجام دیتے رہے

بدھ 5 دسمبر 2018 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں پی ایم ایس افسران نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج گزشتہ روز بھی جاری رکھا ،سول سیکرٹریٹ سمیت پنجاب بھر میں پی ایم ایس افسران بازوئوں پر کالی پٹیاں باندھ کر دفتری امور سر انجام دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل پی ایم ایس ایسویسی ایشن نوید شہزادنے کہا کہ معین قرشی کے دور حکومت میں 1993ء کا فارمولا فوری طور پر ختم ہونا وقت کی ضرورت ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی سول ریفارمز ٹاسک فورس میں بھی پی ایم ایس افسروں کو نمائندگی دی جائے، مطالبات کی منظوری سے سروس آف ڈلیوری میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ مختلف سروسز کے مابین پایجانے والے اختلافات کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے، اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں