جی سی یونیورسٹی لاہور کے نئے کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

نئے کیمپس میں صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک کلا سز ہو نگی،طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا ئے گی : پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی

بدھ 23 ستمبر 2020 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے لیے تاریخی دن،یونیورسٹی کے چار سو ایکڑ پر محیط نئے کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغازکر دیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی نے کلاسسز کا دورہ کیا۔ پہلے روز ذوالوجی، باٹنی، کیمسٹری، بائیوٹیکنالوجی، فزیکل ایجوکیشن اورسائیکالوجی سمیت آٹھ مختلف شعبہ جات کے طلباء نے نئے کیمپس میں کلاسز پڑھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ پہلے روز نئے کیمپس میں کلاسیں پڑھنے والے طلباء تاریخ کا حصہ بنے،نئے کیمپس میں صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک کلا سز ہو نگی،طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا ئے گی۔وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر طلباء دونوں کیمپسز میں کلاسز اور ریسرچ لیبارٹریز سے استفادہ حاصل کرینگے، نئے کیمپس کے مکمل آباد ہونے تک یہاں کلاسز صرف دن میں ہوا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے سال تک کیمپس کا ہاسٹل اور ایڈمن بلاک بھی مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے اورپی سی ون کے مکمل ہونے کے بعد یہاں 2 ہزار سے زائد طلباء تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں