پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج کی8کنٹریکٹ ملازمین مستقل، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ وامیر الدین میڈیکل کالج کے 8کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ریگولر ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں ۔گریڈ1سی15تک کے مذکورہ ملازمین گزشتہ 3سال سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے جنہیں اب مستقل کر دیا گیا ہے اور وہ مزید اطمینان کے ساتھ کام کر سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں