ویٹر نری یونیورسٹی نے بلڈ ڈونر سو سا ئٹی کی کاوشو ں کو سرا ہنے کے لیئے تعریفی سر ٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا

جمعہ 27 مئی 2022 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکے سینئر ٹیو ٹر آفس کی بلڈ ڈونر سو سا ئٹی کی کا وشو ں کو سرا ہنے کے حوا لے سے سر ٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت کرتے ہو ئے وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے بلڈ ڈونر سو سا ئٹی کے ممبران کے درمیان تعریفی سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جنہو ں نے سینکڑو ں مختلف امراض کے مریضو ں کو اپنا خون بطور عطیہ دیا۔

پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے بلڈ ڈونر سو سائٹی کے ممبران کی نیک مقصد کے لیئے ادا کی گئی کا وشو ں کو سرا ہا جبکہ پرنسپل آفیسر سٹی کیمپس پروفیسر ڈاکٹرکامران اشرف، سینئر ٹیو ٹرڈاکٹر علی رضا اعوان کے علا وہ طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد اُس مو قع پر مو جود تھی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ویٹر نری یونیورسٹی کی ویٹ کریسنٹ سو سا ئٹی نے انڈر گریجو یٹ طلبہ کے لیئے معلو ما تی لیکچر کا انعقاد کیا ۔

جس میں پنجاب یونیورسٹی کیمیکل انجینئر نگ ڈیپا رٹمنٹ کے ڈاکٹر مد ثر اعظم نے طلبہ کو سی وی لکھنے، نوکری تلا ش کرنے اور جاب کے لیئے انٹر ویو دینے سے متعلقہ اُ مور پرجا مع معلو ما تی لیکچر دیا۔معلو ما تی سیشن کا مقصد ویٹر نری کے طلبہ میں مستقبل کے حوا لے سے لیڈر شپ کی صلا حیتیں کو اُ جا گر کرنا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں