یو ای ٹی لاہور میں پہلے پاک پولیمر سمپوزیم کا انعقاد

پیر 13 مئی 2024 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے کیمیکل انجینئرنگ سیمینار ہال میں پہلے پاک پولیمر سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ سمپوزیم کا انعقاد پولیمر اینڈ پروسیس انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ یو ای ٹی لاہور نے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اور پاک پیٹرو کیمیکل لمیٹدکے تعاون سے کیاگیا۔چیئرمین شعبہ پولیمر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر کی زیر صدارت منعقدہ سمپوزیم پانچ تکنیکی سیشنز اور پوسٹر مقابلہ جات پر مشتمل تھا۔

پوسٹر مقابلوںمیں کل 20پوسٹرز پیش کئے گئے جس میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے پہلی پوزیشن سے 25ہزار روپے کا نقد انعام جبکہ آئی ٹی پی ای جامعہ پنجاب نے دوسری پوزیشن کے ساتھ 15ہزار کا نقد انعام حاصل کیا۔

(جاری ہے)

صدر لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کاشف انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے انڈسٹری اور اکیڈمیا کے درمیان مظبوط روابط کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور صنعت کے ساتھ با معنی روابط قائم کرنے کیلئے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔

پروفیسر ڈاکٹر جان وربیک یونیورسٹی آف آکلینڈ نے نیوزی لینڈ کے پلاسٹک فضلے سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک عبوری نقطہ نظر پرحاصل سیر گفتگو کی۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات نے مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کیمیکل انجینئرنگ یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر نوید رمضان،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ این ٹی یوفیصل آبادپروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب اور ڈائریکٹرآئی ٹی پی ای پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شہزار مقصود بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں