پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام جمہوریت،گورننس اور پائیداری کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد

بدھ 15 مئی 2024 23:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام جمہوریت،گورننس اور پائیدار ی کے موضوع پر دو روزہ ہائبرڈ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقادالرازی ہال میں کیا گیا۔اس موقع پر سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی،وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہورڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر خالد تیمور اکرم،چیئرپرسن شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد،فیکلٹی ممبران،محققین اور طلبا وطالبات نے شرکت کی۔

کانفرنس میں مقررین نے جمہوری طرز عمل پر سیر حاصل بات چیت کی۔مقررین نے اس بات کو اجاگر کیا کہ نہ صرف مشرق بلکہ مغرب میں بھی جمہوری اصولوں پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے سیشنز میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال اور جدید دور میں انفارمیشن مینجمنٹ کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی۔اپنے خطاب میں پروفیسرڈاکٹر ارم خالد نے بہترین کانفرنس کے انعقاد پر پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سعید ہاشمی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں90 سے زائد قومی اور بین الاقوامی تحقیقی مقالے پیش کئے جا رہے ہیں جس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے پائیدار ترقی سے لے کر پاکستان اور دنیا میں جمہوری ادارہ جاتی نظام کو برقرار رکھنے میں اداروں اور تنظیموں کے کردار تک کے مختلف موضوعات شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں