آئی جی پنجاب کا سیف سٹی ہیڈ آفس، قربان لائنز کا دورہ

اجلاس کے دوران افسران کوسیف سٹی پراجیکٹ کی ورکنگ مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں

منگل 23 اپریل 2019 23:07

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ سیف سٹی جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ ہے جس کے کیمروں کی مانیٹرنگ کے ذریعے سٹریٹ کرائم اور شاہراہوں پر ٹریفک کی بے ضابطگیوںپر قابو پانے کے ساتھ ساتھ امن و عامہ اور ٹریفک مینجمنٹ کے مسائل پر قابو پانے میں خاص مدد مل رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ عوام کی جان وما ل کے تحفظ کیلئے شہروں کے داخلی خارجی راستوں کے علاوہ مصروف شاہراہوں اور اہم مقامات پر مانیٹرنگ کے عمل میں مزید بہتری لائی جائے جبکہ روڈسیفٹی، سڑکوں کی غیر ضروری بندش اور ٹریفک مینجمنٹ کے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے بھرپور آگاہی مہم شروع کی جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو سیف سٹی آئی سی تھری میں اعلی سطحی اجلاس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی علی عامر ملک ،سی سی پی او لاہور بی اے ناصر ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر ، چیف ایڈمن آفیسر کامران خان ،سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، چیف آپریٹنگ آفیسرا کبر ناصرخان،ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ،ذیشان ا صغر سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔اجلاس میں ایم ڈی سیف سٹی علی عامرملک نے آئی سی تھری کی ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ شاہراہوں پر لگے کیمرے جہاں ای چالاننگ کے ذریعے ٹریفک کنٹرول اور سڑکوں پر حادثات میں کمی کے حوالے سے موثر ثابت ہو رہے ہیں وہاں ان سے حاصل ہونے والی فوٹیج سے دہشت گردی سمیت کئی ہائی پروفائل کیسز ٹریس کرنے میں بھی خاطر خواہ مدد ملی ہے ۔

آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے پٹر ولنگ فورسز ، ڈولفن ، پیرو اور ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو بھی مانیٹر کیا جائے اورایمر جنسی کی صورتحال میںمانیٹرنگ افسران فیلڈ ڈیوٹی پر مامور عملے کو تمام ترتفصیلات سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھیں۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے اہم پوائنٹس پر لگائے گئے کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ بھی لیا ۔

آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر شہریوں سے راہزنی ،چوری ، ڈکیتی کی وادارتوں میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے پٹرولنگ فورسز کے گشت کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ غیر ضروری ناکہ جات اور چیک پوائنٹس کی ضرورت پیش نہ آئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران وہلکار کی ذمہ داری ہے کہ فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران شہریوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے ۔اجلاس میں آئی جی پنجاب کوپنجاب کے دیگر شہروں میںزیر تکمیل سیف سٹی پراجیکٹس کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں