جاتی امراء میں محفل میلاد ‘نوازشر یف سے گور نر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کی ملاقات

سازشی اور دھرنوں کی سیاست کر نیوالوں کے مقدر میں شکست کے سواکچھ نہیں ‘سارے ملک نے دیکھا اورسنا کہ پارلیمنٹ کے خلاف کیسی زبان استعمال کی گئی اور انتخابات میں عوام یقینی طور پر ایسے لوگوںکامحاسبہ کریںگے ‘(ن) لیگی حکومت نے پہاڑ جیسی رکاوٹوں کو عبور کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے عوام کے ساتھ ملکر میں آئین وقانون کی بالادستی کو قائم کیا جائیگا‘میاں نوازشر یف کی گور نر اور پارٹی کارکنان سے گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 20:24

جاتی امراء میں محفل میلاد ‘نوازشر یف سے گور نر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہاہے کہ سازشی اور دھرنوں کی سیاست کر نیوالوں کے مقدر میں شکست کے سواکچھ نہیں ‘سارے ملک نے دیکھا اورسنا کہ پارلیمنٹ کے خلاف کیسی زبان استعمال کی گئی اور انتخابات میں عوام یقینی طور پر ایسے لوگوںکامحاسبہ کریںگے ‘(ن) لیگی حکومت نے پہاڑ جیسی رکاوٹوں کو عبور کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے عوام کے ساتھ ملکر میں آئین وقانون کی بالادستی کو قائم کیا جائیگا ۔

وہ جمعہ کے روز رائے ونڈ جاتی امراء میں گور نر پنجاب محمد رفیق رجوانہ ‘محفل میلاد اور نمازجمعہ کے موقعہ پر ملاقات کیلئے آنیوالے کارکنان سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ہونیوالی ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ محفل نعت میں (ن) لیگی پار لیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد ‘ بجاش خان نیازی ، سجاد ربانی ،فواد ، حاجی طلعت ، مرزا جاوید سمیت دیگر شر یک ہوئے اور نبی دو جہاں کی شان اقدس میں ہدیہ نعت پیش کرنے کے ساتھ درود و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا اور ملک کی سلامتی ،استحکام ، ترقی ،خوشحالی اور بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی میاں نوازشر یف نے اس موقعہ پر کہا کہ پارٹی کارکنان مارااثاثہ اور اصل طاقت ہیں اور کارکنوںنے انفرادی اور اجتماعی طور پر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ترقی کی ضامن ہے اور ہمارے ادوار میں ہمیشہ ترقی کی رفتار بڑھی اور آج بھی یہ سفر جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ سارے ملک نے دیکھا اور سنا کہ مال روڈ پر پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے اس کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی ۔ اس پر پوری قوم نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے ، ایسے لوگوں کا محاسبہ ہونا چاہیے اور یقینی طو رپر انتخابات میں لوگ ایسا کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں