سیشن عدالت میں جائیداد کے تنازعہ پر وکیل نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو وکلاء کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزم گرفتار
فائرنگ سے سیشن کورٹ میں بھگڈر مچ گئی ،وکلاء اور سائلین اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سی سی پی او کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا
منگل 20 فروری 2018 13:18
(جاری ہے)
فائرنگ کے واقعہ کے بعد سیشن عدالت میں ہر طرف بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث وکلاء اور سائلین اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے ۔
عدالت میں پیشی پر آنے والے فیصل ٹائون کے محرر ابوبکر نے فائرنگ کرنے والے وکیل کاشف علی راجپوت کو قابو کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ۔ بتایا گیا کہ ملزم اور مقتول آپس میں رشتہ دار ہیں او ران کا مبینہ طو رپر جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے موقع سے شواہد اکٹھے کئے ۔ سیشن لاہور نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی سی سی پی او کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی نے فائرنگ کے باعث وکیل کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد سیشن عدالت کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دئیے گئے جبکہ کچھ دیر کیلئے عدالتوں میں بھی کام رک گیا ۔وکلاء کی جانب سے اقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا او رعہدیداروں نے سیشن جج لاہور سے بھی ملاقات کی ۔ لاہور بار کے صدر ملک ارشد نے کہا کہ یہ سکیورٹی لیپس ہے ،واقعہ ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ جاتی ہے ۔ اگر اس سے پہلے پیش آنے والے واقعات کی صحیح سمت میں انکوائری ہوتی تو آج دو جانیں ضائع نہ ہوتیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں اب آسان ہدف ہیں لوگوں کو یہ تو پتہ ہے کہ باہر سڑکوں پر تلاشی ہو گی لیکن عدالتوں میں تلاشی نہیں ہو گی ۔ا نہوں نے کہا کہ ہم آئندہ کے لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں اور ایسی صورت میں بنچ اور بار کام نہیں کرسکیں گے ۔لاہور ہائیکورٹ نے واقعہ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل 30جنوری کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیشی کے دوران قتل کے ملزم پر مخالفین کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم اور ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ج*پی ٹی آئی کارکن ظالمانہ نظام کیخلاف ڈ ٹ کر کھڑے ہیں: فرخ جاوید مون
ق*رکشہ سٹینڈ فراہم کئے جائیںاور ناجائز چالانوں کا سلسلہ بند کیا جائے : ایوب خان
م*پہلے سے نیٹ میں موجود ٹیکس دہندگان کے لیے نئے قوانین نہ بنائے جائیں : کاشف انور
kڈی آئی جی آپریشنز آفس میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری
ٓچوہدری شافع حسین کا پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی ڈیوس روڈ پر ہینڈی کرافٹس شاپ کا دورہ
ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام شہداء بالاکوٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی لیکچر کا اہتمام
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی موثر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، سربراہ لاہور پولیس
ج*گندم بحران قومی معیشت کے لیے بڑی تباہی کا ذریعہ بن گیا : لیاقت بلوچ
حکومت کسانوں سے گندم خریداری کے وعدہ پر ٹال مٹول اور چشم پوشی سے کام لے رہی ہی: حافظ نعیم الرحمن
}پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
uپنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
-
حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت آجاتی تو نجانے کیا گل کھلاتے