این آئی سی ایل کیس میں ملوث ایاز خان نیازی گرفتار

ہفتہ 11 اگست 2018 21:06

این آئی سی ایل کیس میں ملوث ایاز خان نیازی  گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) احتساب عدالت نے این آئی سی ایل کیس میں ملوث ایاز خان نیازی کو گرفتار کروا دیا۔ ایاز خان نیازی پر این آئی سی ایل میں 1065 ملین کرپشن کا الزام ہے،عدالت نے گزشتہ سماعت پر ضمانتیں جمع کروانے والوں کے مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا تھا ۔

(جاری ہے)

نیب پراسکیوٹر کے مطابق ملزم نے 2009ء میں این آئی سی ایل کیلئے 20کنال کا کمرشل پلاٹ انتہائی مہنگے داموں خریدا۔ ایئر پورٹ کے قریب 53ملین کے حساب سے اراضی خریدی گئی۔جس کی مارکیٹ ویلیو انتہائی کم تھی۔ ملزم نے 1065ملین روپے کا پلاٹ خرید کر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں