پڑھے لکھے گھرانوں سے نوجوانوں کا شوبز میں آنا انتہائی خوش آئند ہے ‘ حسن سبحانی

ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے باقاعدہ تربیت دینے کی ضرورت ہے ،حکومت اپنی سرپرستی میں ادارے قائم کرے ‘ خصوصی گفتگو

اتوار 12 اگست 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) نامور اداکار حسن سبحانی نے کہا ہے کہ نئے آنے والوں کو اداکاری کی باقاعدہ تربیت دینے کیلئے حکومتی سطح پر اداروں کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے ، قوی خان ، علی اعجاز، بشریٰ انصاری، ثمینہ پیرزادہ ،نیئر اعجاز سمیت دیگر بہت سے ایسے سینئرز موجود ہیں جن کے تجربے سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسن سبحانی نے کہا کہ پڑھے لکھے گھرانوں سے نوجوانوں کا شوبز میں آنا انتہائی خوش آئند ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے باقاعدہ تربیت دینے کی ضرورت ہے ۔ حکومت صرف اداکاری کیلئے ہی نہیں بلکہ ہنر مند افراد کی تربیت کیلئے بھی ادارے قائم کر ے جس سے بیروزگاری سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔ حسن سبحانی نے کہا کہ شوبز میں اتنے سال گزارنے کے باوجود آج بھی خود کو فن کا طالبعلم سمجھتا ہوں اور سیکھنے کی جستجو میں رہتا ہوں اور اس میں کبھی بھی عار محسوس نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں