وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی ترقی کے سفر کی جانب قدم بڑھا دیا ہے

صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جاندار صنعتی پالیسی بنائی جارہی ہے، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو

منگل 18 ستمبر 2018 00:30

لاہور۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) صوبائی وزیرصنعت وتجارت،سرمایہ کاری میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں اور سرمایہ کاری کے ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانا وقت کی ضرورت ہے۔صوبے میں سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی لانے کے لئے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کو پوری طرح فعال اور متحرک بنایا جائے گااور اس بورڈ میںون ونڈو آپریشن شروع کرنے کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے یہ بات اپنے آفس میں سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے یہاں ان سے ملاقات کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خودانحصاری کی منزل پانے اور قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے سرمایہ کاری کو فروغ دینا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو معاشی وتجارتی سرگرمیوںکا مرکز بنائیں گے اور ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے غلط معاشتی پالیسیوںکے باعث قومی معیشت کمزور ہوئی اور ملک میں غربت اور بیروزگاری کے اندھیرے بڑھے۔پاکستان کی تحریک انصاف کی حکومت ملک سے ان اندھیروں کو دور کرے گی اور ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گی۔وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی ترقی کے سفر کی جانب قدم بڑھا دیا ہے ۔انشاء اللہ جلد عوام تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک جاندار صنعتی پالیسی بنائی جارہی ہے جس پر عملدرآمد سے صوبے میں صنعت کاری کو فروغ ملے گا اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں