صوبائی وزیر مراد راس اوکاڑہ میں محرم الحر ام کے دوران سکیورٹی اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیںگے

منگل 18 ستمبر 2018 00:30

لاہور۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) حکومت پنجاب کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کی مانٹیرنگ کیلئے صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس کو ضلع اوکاڑہ کی ڈیوٹی تفویض کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر8تا10محرم الحرام کے دوران اوکاڑہ کے سکیورٹی اوردیگرانتظامات کی نگرانی کریں گے اورانتظامیہ اورپولیس کے اشتراک کار سے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیںگے۔ صوبائی وزیر مراد راس علمائے اکرام کے تعاون سے تمام مسالک میں مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنائیں گے اورضابطہ اخلاق پر پابندی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کے اقدامات کی مانیٹرنگ کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں