بزرگ شہری دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان پہنچ گیا،بھارتی حکام کا دعویٰ

بلوندرسنگھ پلاسٹک کے خالی ڈرم کی مدد سے خود کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کررہا تھا ،تیز بہائو سے پاکستان پہنچ گیا پاکستانی حکام کو آگاہ کر دیا ‘ڈپٹی ہائی کمشنر امرتسر/ابھی تک کوئی شخص نہیں ملا ، متعلقہ علاقوں میں حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے‘پاکستانی حکام

بدھ 26 ستمبر 2018 14:17

بزرگ شہری دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان پہنچ گیا،بھارتی حکام کا دعویٰ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) بھارت سے سے ایک بزرگ شہری بلوندرسنگھ کے سیلابی ریلے کے ساتھ پاکستان پہنچنے کا خدشہ ظاہرکیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

امرتسرکے ڈپٹی ہائی کمشنر کے ایس سانگھا کے مطابق 70 سالہ بھارتی شہری بلوندرسنگھ ولد جاگیرسنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، بھارتی حکام کے مطابق بلوندرسنگھ بھارتی پنجاب کے شہر رامداس کا رہنے والا ہے، بلوندرسنگھ پلاسٹک کے ایک خالی ڈرم کی مدد سے خود کو پانی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کررہا تھا تاہم سیلابی پانی کی تیز لہروں کی وجہ سے وہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

امرتسرکے ڈپٹی ہائی کمشنرکے مطابق انہوں نے اس بارے میں پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا ہے، بھارتی شہری کے نارنگ منڈی اور بدوملہی کے درمیانی علاقے رحیہ خاص میں ملنے کا امکان ہے جہاں سے دریائے راوی پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔دوسری جانب پاکستانی سرحد کے قریب مقامی لوگوں نے بلوندرسنگھ کو سیلابی پانی کے ریلے کے ساتھ پاکستان میں داخل ہوتے دیکھا تاہم پاکستانی حکام کے مطابق ابھی تک انہیں سیلابی پانی سے کوئی بھی زندہ یا مردہ شخص نہیں ملا ہے، اس حوالے سے متعلقہ علاقوں میں حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں