صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم آگسٹین کی وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری سے ملاقات

پیر 8 اکتوبر 2018 18:35

صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم آگسٹین کی وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری سے اسلا م آباد میںملاقات ہوئی ،جس میں پاکستان بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں وزراء نے عمران خان کے وژن کے مطابق انسانی حقوق کے تحفظ پر ملکر کام کرنے کا عہد کیا اور پنجاب سمیت پورے پاکستان میں انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد بنا کر آگے بڑھنے کا عزم کیا۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور 100روزہ پلان میں عوام کی بہتری کے لئے کئے جانیوالے اقدامات سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں خواتین اوربچوں کے حوالے سے مزیدکام کی ضرورت ہے اور اس کے لئے وفاق کی جانب سے تمام صوبوں کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہا کہ تمام حکومتی نمائندگان کو انسانیت کی خدمت کیلئے ایک بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور عوام کی جانب سے تبدیلی کے ووٹ کو عزت دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں عوام کی خدمت کا جو موقع دیاہے اسے ضائع نہیں کریں گے اورعوام سے کیاگیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں