صوفیاء کرام کی تعلیمات کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے،پیر نور الحق قادری

منگل 9 اکتوبر 2018 21:09

صوفیاء کرام کی تعلیمات کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے،پیر نور الحق قادری
لاہور۔9اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پرُامن بقائے باہمی کے قیام اور روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے صوفیاء کرام کی تعلیمات کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے،ان کی خدمات مینارئہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں ،جن پر عمل پیرا ہو کر اقوام عالم امن ،اخوت ، مساوات اور بھائی چارے سے مزیّن سوسائٹی کے قیام کی منزل حاصل کرسکتی ہیں۔

وہ منگل کے روز ڈاکٹر طاہررضا بخاری کی تصنیف"معارف حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر "کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے، صوبائی وزیر اوقاف پنجاب صاحبزاد ہ پیر سعید الحسن شاہ اور ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہرر ضا بخاری نے کہا کہ صوفیاء نے جس روادارانہ فلاحی معاشرے کی بنیاد رکھی تھی ، وہ اخوت ،بھائی چارے ،انسان دوستی ،ایثار ومحبت جیسے جذبوں سے آراستہ تھا۔

(جاری ہے)

ان کے فکرو عمل کا یہ فیضان نہ صرف پنجاب بلکہ اس پورے خطے کو منوّر کررہا ہے ۔ آج بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمہ کے فروغ اور انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے عوامل کی بیخ کنی کے لیے ضروری ہے کہ ہم ان اولیاء امت اور صوفیاء ملّت کی تعلیمات سے اکتسابِ فیض کریں ۔ یہ صوفیاء امن کے علمبردار اور انسان دوستی کے امین ہیں ۔ ان کی خانقاہیں بلا امتیاز مسلک ومذہب ہر ایک کے لیے فیضِ عام کاذریعہ ہیں ۔

ان کے مزارات امن کے مرکز اور محبتوں والفتوں کے امین تھے ۔ ان کی درگاہیں علم کے سب سے بڑے مراکز اور تزکیہ وطہارت کے عظیم ترین مسکن تھے ۔ آج دنیا میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ان صوفیاء کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا گا۔ اس موقع پرحمید قاضی جی ایم پی ٹی وی ، مفتی محمدرمضان سیالوی ،قاری محمد عارف سیالوی ،قاری سیّد صداقت علی شاہ، مولانا بدر الزمان قادری پرنسپل جامعہ ہجویریہ ، سکند ر ذوالقرنین ناظم اوقاف داتا دربار ،شیخ محمد جمیل منیجر اوقاف داتا دربار سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں