شہبازشریف نے مطالعے کیلئے کتابیں نیب حوالات میں منگوالیں

کتابوں میں ملکی اور غیر ملکی مصنفین کی کتابیں شامل ،اپنی یادداشتیں بھی لکھ رہے ہیں

پیر 15 اکتوبر 2018 18:26

شہبازشریف نے مطالعے کیلئے کتابیں نیب حوالات میں منگوالیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے مطالعے کیلئے 10سے زائد کتابیں نیب کے حوالات میں منگوالیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کتابوں میں ملکی اور غیر ملکی مصنفین کی کتابیں شامل ہیں ۔شہبازشریف زیادہ کتابیں انقلابی رائٹرز کی پڑھ رہے ہیں اور حوالات میں اپنی یادداشتیں بھی لکھ رہے ہیں ۔واضح رہے کہ شہبازشریف آشیانہ ہائوسنگ کیس میںنیب کی حراست میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں