ڈاکٹر طاہرالقادری دسمبر کے شروع میں ملتان کا دوروزہ دورہ کریں گے

پیر 15 اکتوبر 2018 20:23

ڈاکٹر طاہرالقادری دسمبر کے شروع میں ملتان کا دوروزہ دورہ کریں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے ترجمان رائو محمد عارف رضوی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دسمبر کے شروع میں ملتان کا دوروزہ دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

8دسمبر کو ڈاکٹر طاہرالقادری قاسم باغ سٹیڈیم قلعہ کہنہ قاسم باغ پر منعقدہونیوالی عظیم الشان میلاد مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ 9 دسمبر سے مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے تنظیمات کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں