پنجاب میں میٹرو بسوں کے کرایے ریشنلائز کرنے کا فیصلہ ،حکومتی سبسڈی میں کمی آئیگی ‘ وزیر خزانہ

چھوٹی امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی ،بڑی گاڑیوں کی فیس بڑھائی گئی ہے‘مخدوم ہاشم جواں بخت

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:42

پنجاب میں میٹرو بسوں کے کرایے ریشنلائز کرنے کا فیصلہ ،حکومتی سبسڈی میں کمی آئیگی ‘ وزیر خزانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پنجاب میں میٹرو بسوں کے کرایے ریشنلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ لاہور، ملتان اور راولپنڈی کی میٹرو بسوں پر سالانہ 12ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے، کرایے ریشنلائز کرنے سے عوام پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور حکومتی سبسڈی میں بھی کمی آئیگی۔

(جاری ہے)

جبکہ شاہدرہ سے گجو متہ چلنے والی میٹرو بس کے کرایے سٹاپ ٹو سٹاپ مقرر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی جبکہ بڑی گاڑیوں کی فیس بڑھائی گئی ہے، کاشکاروں کیلئے آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام کو مفت علاج کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ دیئے جائیں گے، عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے جامع پروگرام تیار کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں