گیپکو میں ناجائز بھرتیوں کا کیس ،راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ہفتہ 17 نومبر 2018 15:20

گیپکو میں ناجائز بھرتیوں کا کیس ،راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) احتساب عدالت نے گیپکو میں ناجائز بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28نومبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پیش نہ ہوئے ۔راجہ پرویز اشرف کے وکیل افتخار شاہد نے حاضری معافی کی درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ اجہ پرویز اشرف ناسازی طبع کے باعث پیش نہیں ہو سکتے لہٰذا ایک دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ جس پر عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس پر مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں