لاہور آرٹس کونسل میں جدت پیدا کرنے کے لیے وقت کے تقاضوں سے ھم آہنگ کیا جائے‘ فیاض الحسن چوہان

وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب کی زیر صدارت الحمرا آرٹس کونسل کے افسران کا اہم اجلاس، صوبائی وزیرکا کارکردگی پر اظہار اطمینان

منگل نومبر 18:43

لاہور آرٹس کونسل میں جدت پیدا کرنے کے لیے وقت کے تقاضوں سے ھم آہنگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شفافیت حکومتی ترجیح ہے، ادب و ثقافت کے فروغ کے لئے تمام افسران اپنی ذمہ دادیاں دیانیداری کے ساتھ نبھائیں، عوام کو مثبت اور معیاری تفریح کی فراہمی حکومت پنجاب کا عزم ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے الحمراء آرٹس کونسل کے افسران کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

انھوں نے کہاکہ الحمراء کے پلیٹ فارم پر فیملی ڈرامہ کا رواج عام کیا جائے۔ ایسے ڈرامے کو ترویج دی جائے جو فیملییز مل بیٹھ کے دیکھ سکیں۔ لاہور آرٹس کونسل کی کارکردگی اچھی ہے تاہم افسران زیادہ محنت لگن اورجدید تکنیک استعمال کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کا گراف مزید بلند کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الحمراء میں تعینات ہونے والے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان کا تعارف بھی کروایا گیا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کی پالیسوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ موجود حکومت کے ویژن کے مطابق تمام شعبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا،معاشرے میں ثقافتی حسن دیکھنا چاہتا ہوں،فنون لطیفہ کے ہر شعبے کی ترویج و ترقی کے لئے اپنے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا،وقتی تفریح کی بجائے اعلی اقدار کو عوام تک پہنچایا جائے گا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس اینڈکلچر ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری اور ڈپٹی ڈائریکٹرالحمراء کلچرل کمپلیکس نوید بخاری نے صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان اور ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان کو الحمراء کے امور سے متعلق بریف کیا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments