ملک کے میدانی علاقوں میں گیس کے کم پریشر کا سلسلہ جاری ،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 5 دسمبر 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں گزشتہ روز بھی گیس کے کم پریشر کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کے بیشتر علاقوں میںلوگوں کو دن کے ساتھ ساتھ رات کے وقت بھی گیس کے کم پریشر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث انکی تکلیف میں مزید اضافہ ہو گیا ۔ کئی شہروں میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے لوگ سڑکوں پر آ گئے اور انہوں نے حکومت اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ گیس کی مین لائن سے دور والے علاقوں میں پریشر نہ ہونے کے برابر رہا ۔ گزشتہ روز بھی لوگوں کو ناشتہ ، دوپہر اور رات کے کھانوں کے حوالے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں