تاریخی کٹاس راج مندر کی یاترا اور مہا شیو پوجا کیلئے بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کی کرشنا مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی

یاتریوں نے گریٹر اقبال پارل کی سیر اورشہر کے تاریخی مقامات،شاہی قلعہ بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا،آج واپس روانہ ہو جائیں گے

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:49

تاریخی کٹاس راج مندر کی یاترا اور مہا شیو پوجا کیلئے بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کی کرشنا مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) تاریخی کٹاس راج مندر کی یاترا اور مہا شیو پوجا کے لیے بھارت سے پاکستان آئے ہندو یاتریوں کی لاہور میں کرشنا مندر راوی روڈ میں پوجا پاٹ اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیںجبکہ یاتریوں نے گریٹر اقبال پارل کی سیر اورشہر کے تاریخی مقامات،شاہی قلعہ بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا،یاتری آج (ہفتہ )واہگہ بارڈر کے ذریعے واپس روانہ ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے 127 ہندو یاتری کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچے تھے ۔یاتریوں نے کرشنا مندر میں پوجا پا ٹ کی بھجن گائے اور سب سے زیادہ بوجا جانے والے بھگوان رام کنتی سیتا اور بھائی لکشمن کی مورتیوں کی آرتی اتار ی بعد ازاں لاہور شہر کی سیر کی اور انارکلی اور پیکجز مال لاہورمیں شاپنگ کی اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس اور سیکورٹی سمیت دیگر عملہ انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

پارٹی لیڈر شیو پرتاب بجاج نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور بہت خوبصورت ہے سرحد دونوں طرف ایک جیسی تہذیت ،ایک جیسے لوگ اور فن تعمیر ہے ایسی صور ت میں تمام تر اختلافات ختم ہونے چاہیں اور مل بیٹھ درپیش تمام مسائل کو حل کرنا چاہیے ۔ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ کی خصوصی ہدایت پر ہندو یاتریوں کو پاکستان میں رہائش ،ٹرانسپورٹ اورتمام سہولیات بر وقت فراہم کی گئیںجس پر یاتریوں کا اظہار تشکر اور اطمنان پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں